نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل تفتیش

16 Mar, 2019 | 03:41 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) سابق وزیراعظم کی مشکلات کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئیں، محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کو محکمہ داخلہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دیدی، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پیر کے روز کوٹ لکھپت جیل پہنچے گی اور نواز شریف کا بیان قلمبند کرے گی۔ جے آئی ٹی نے 22 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ بھی تیار کرلیا۔

واضح رہے کہ جون 2014 میں ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہائش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں