سٹی42: مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نیوزی لینڈ میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین کا واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں ایم ایس او کےطلباء نے شرکت کی، مظاہرین نے دہشتگردی کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی بھی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے پر اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی خاموشی قابل مذمت ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نیوزی لینڈ کی حکومت واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دے۔