سادہ لوح لاہوریوں کو لوٹنے والا گروہ نیب کی گرفت میں آگیا

16 Mar, 2019 | 02:55 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سعود بٹ) نیب لاہور کی ماڈل ہاؤسنگ انکلیو میں بڑی پیشرفت، سادہ لوح لاہوریوں سے پراپرٹی کےنام پر2ارب لوٹنے والے مرکزی ملزم فرحان چیمہ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیب لاہور کے مطابق ملزم فرحان چیمہ پر بنیادی طور پر عوام سے دھوکہ دہی کےذریعے خطیر رقم لوٹنے کا الزام ہے۔ نیب لاہور نے ملزم فرہان چیمہ کو پہلے اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا تھا تاہم ملزم کی جانب سے 62 کروڑ کی پلی بارگینگ کی صورت میں ملزم فرحان چیمہ کی احتساب عدالت سے ضمانت ہوئی۔ ملزم کی پہلے گرفتاری کے دوران غلط بیانی اور دھوکہ دہی کا مرتکب ہونے پر دوبارہ گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ نیب لاہور کو ملزم کیخلاف تاحال مجموعی طور پر 2 ارب مالیت کے کلیمز موصول ہو چکے ہیں۔

نیب لاہور کے مطابق دیگر گرفتار ملزمان میں چوہان اسٹیٹ کے مالک راشد بشیر اور ملزم آغا شاہد، الہدیٰ اسٹیٹ کے مالک ملزم رضوان فریاد، الامین اسٹیٹ کے مالک ساجد امین اور ارہم اسٹیٹ کے مالک سلیم اشتیاق بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

ملزم فرحان چیمہ نے ماڈل ہاوسنگ پراجیکٹ کے علاوہ ماڈل بزنس ٹریڈ اور ماڈل بزنس اسکوائر کے نام سے جعلی پراجیکٹ لانچ کیے اور خطیر رقوم بٹوری، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا۔

مزیدخبریں