ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل مسالک علماء بورڈ نے سانحہ نیوزی لینڈ کو بدترین سفاکیت قرار دےدیا

کل مسالک علماء بورڈ نے سانحہ نیوزی لینڈ کو بدترین سفاکیت قرار دےدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیوزی لینڈ کی مساجد پر قاتلانہ حملے اور بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام پر پرینگ ہیڈ چرچ وارث روڈ میں بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں بین المذہب قائدین نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تعزیتی اجلاس میں سربراہ کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم، پادری عمائونل کھوکھر، قاری احمد شکیل صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی۔  شرکاء نے سانحہ نیوزی لینڈ کو بدترین سفاکیت قرار دیا، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بشپ ڈاکٹرآزاد مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 مسلمانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گرد انسان کہلوانے کے حق دار نہیں، خونخوار درندوں کا مذہب سے تعلق نہیں ہوسکتا، نیوزی لینڈ مسجد پر قاتلانہ حملہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer