معروف فوڈ چین "سب وے" کی سیلز ٹیکس چوری پکڑی گئی

16 Mar, 2019 | 10:49 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے معروف فوڈ چین "سب وے" کے فرنچائز ہولڈرز کی سیلز ٹیکس چوری پکڑ لی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی ذرائع کے مطابق سب وے ریسٹورنٹس کے فرنچائز ہولڈرز سیلز چھپا کر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کر رہے تھے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع "سب وے" کی 20 برانچز پر 10 کروڑ روپے سیلز ٹیکس عائد کردیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے امریکن برینڈ "سب وے"سے صوبہ بھر کی برانچز کی 3 سالہ سیلز کا ریکارڈ حاصل کرکے کارروائی کی ہے۔

پی آر اے ذرائع کے مطابق سب وے کی تمام برانچز سیلز انتہائی کم ظاہر کر کے بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس چوری کررہی تھیں، تمام فرنچائز ہولڈرز کو شوکاز نوٹس بھیج کر جواب مانگا تھا لیکن سب وے کے فرنچائز ہولڈرز پی آر اے کو تسلی بخش جواب جمع نہیں کروا سکے تھے۔پی آر اے نے سب وے ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، مال آف لاہور، زینوا مال، جیل روڈ، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس، فورٹریس سمیت مجموعی طور20 برانچز پر 10 کروڑ روپے ٹیکس عائد کردیا۔

مزیدخبریں