جوتا بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی

16 Mar, 2018 | 07:30 PM

Read more!

قاسم زئی: باٹا پورمیں جوتا فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے پچاس سالہ طالب جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ 4 مزدور زخمی ہوگئے۔

باٹا پور کے علاقہ رام پورہ میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں صبح کے وقت آگ لگ گئی، جس نے فیکٹری کی چارمنزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری کی چھت پر سوئے مزدوروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں لیکن ہاتھ پاؤں کی ہڈیاں تڑوا بیٹھے۔ آگ کی زد میں آ کر 50 سالہ چوکیدار طالب حسین جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ متعدد بار انتظامیہ کو غیر قانونی طور پر لگی فیکٹری کے بارے میں آگاہ کیا لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو لیا اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔      

مزیدخبریں