پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت سرکاری خزانے پر بوجھ بننے لگی

16 Mar, 2018 | 07:16 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عثمان علیم:پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی لاگت میں تیسری بار اضافہ، صوبائی ترقیاتی بورڈ نے مزید 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی۔منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 80 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت سرکاری خزانے پر بوجھ بننے لگی، نئی عمارت کے لیے مانگے جانے والے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے چیئرمین محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ جہانزیب خان کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 63 کروڑ 10 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ منصوبے کی لاگت ایک ارب 47 کروڑ سے تجاوز کر کے دو ارب 10 کروڑ12 لاکھ تک جا پہنچی ہے، منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 80 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی تھی۔

نئی بلڈنگ کی فرنٹ سیڑھیوں کیلئے جے پور انڈیا سے قیمتی پتھر منگوایا جا رہا ہے جس پر تین کروڑ 77 لاکھ کے مزید اخراجات آئیں گے، ٹیلیفون لین سسٹم، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر آئی ٹی آلات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ 88 لاکھ شامل کیے گئے ہیں، عمارت کے اندر سیڑھیوں کے بجائے ایکسیلیٹر کی تنصیب پر مزید تین کروڑ 90 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں