(جنید ریاض) آشیانہ ہائوسنگ سکیم، اپنا روزگار سکیم، ملتان میٹرو بس منصوبے کے بعد اب پنجاب حکومت کے مفت کتابوں کی فراہمی کے منصوبے میں لاکھوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا۔
خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم میں بے ضابطگیاں، انکشاف درست نکلا
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ لاہور کے 900 پرائمری اور مڈل سکولوں سے 5،5 ہزار وصول کیے جارہے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کے مفت کتابوں کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مفت تعلیم فراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے
رانا لیاقت علی نے بتایا کہ کتابوں کی فراہمی پی ایم آئی یو کی ذمہ داری ہے، لیکن ڈپٹی ڈی ای اوز خود ویئر ہائوس سے کتابیں اپنی تحصیل میں لے جاتے ہیں، کتابیں لے جانے کا کرایہ پھر سکولوں سے وصول کیا جاتا ہے، جس کا بوجھ طلبا پر ڈالا جاتا ہے اور ایڈمیشن کے نام پر ان سے دو سے تین سو روپے لیے جاتے ہیں۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رائیونڈ دھماکہ، حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی