(رضوان نقوی) ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ نکلیں،حکمران جماعت مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی ،شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ ، ایم کیو ایم اور ٹیکس کلچر کے سب سے بڑے حمائتی عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف بھی ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہے،ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کیلئے فہرستیں بھجوادی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر میں سیاسی پارٹیوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی، ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ایف بی آر نے الیکشن کمیشن سے تمام سیاسی جماعتوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا، غیر رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کا ریکارڈ ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفاترکو منتقل کردیا گیا۔
لاہور سمیت ملک بھر میں 70 سیاسی جماعتیں تاحال ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہیں، میاں شہباز شریف کی پارٹی"پاکستان مسلم لیگ(ن)" بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ نکلی،، سیاسی جماعتیں ایف بی آر میں رجسٹریشن کروانے کی پابند ہیں ایف بی آر، شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ نکلی، سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ بھی ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔
ٰیہ خبر بھی پڑھیں : رائیونڈ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، پولیس کا پول کھل گیا
اسفند یار ولی خان کی عوامی نیشنل پارٹی بھی غیر رجسٹرڈ نکلی، معروف گلوکارجواد احمد کی برابری پارٹی پاکستان بھی ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں، مولانا سراج الحق کی پارٹی"جماعت اسلامی پاکستان"بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی"جمعیت علماء اسلام ف"بھی تاحال رجسٹرڈ نہیں ہے، راجہ ناصر عباس کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی غیر رجسٹرڈ ہے۔
فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان اور آفاق احمد کی ایم کیو ایم بھی غیر رجسٹرڈ ہیں، مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ نکلی، چوہدری شجاعت حسین کی پاکستان مسلم لیگ بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہے، پیر صبغت اللہ شاہ پیرپگاڑا کی پاکستان مسلم لیگ ایف بھی غیر رجسٹرڈ ہے، بلاول بھٹو زرداری کی "پاکستان پیپلز پارٹی"بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہےسابق صدرآصف علی زردای کی پاکستان پیپلز پارٹی پارلمینٹیرین بھی غیر رجسٹرڈ نکلی۔
ٰیہ خبر بھی پڑھیں : عمران خان کی جان کو خطرہ، خفیہ اداروں کا انتباہ
عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف بھی ایف بی آر میں غیر رجسٹرڈ ہے، خادم حسین رضوی کی تحریک لبیک پاکستان بھی ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہیں ہے، ایف بی آر نے تمام ٹیکس دفاتر کو سیاسی پارٹیوں کی رجسٹریشن کیلئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔