پی ایس ایل کھلاڑیوں کی نیلامی، ایف بی آر نے تفصیلات طلب کرلیں

16 Mar, 2018 | 03:55 PM

Read more!

(رضوان نقوی)آج کل ہر کوئی پی ایس ایل فیور میں مبتلا ہے،  پاکستان سپر لیگ کےسیمی فائنلز لاہور جبکہ فائنل کراچی میں ہوں گے، جن کے انعقاد کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، ٹکٹوں کی فروخت کا عمل بھی جاری ہے، شائقین کرکٹ دھڑا دھڑ ٹکٹیں خرید رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل میچ خطرے میں پڑگئے

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ٹو نے پاکستان سپرلیگ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام ٹیموں کے مالکان کے ٹیکس معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایف بی آر نے کھلاڑیوں کو ٹیم مالکان کی طرف سے کی گئی ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ مانگ لیا۔

یہ خبر پڑھیںَِ۔۔۔حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور قلندر، ملتان سلطان، پشاور زلمی، کراچی کنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر، اسلام آباد یونائٹیڈ کے مالکان کے ودہولڈنگ ٹیکس کا بھی جائزہ لے گا۔ایف بی آر نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کیلئے نیلامی کی دستاویزات طلب کرلی ہیں۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔نون لیگ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی 

واضح رہے کہ گزشتہ برس 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں  پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تھا جس میں جیت کا تاج پشاور ٹیم کے سر پر سجا تھا۔ اب دیکھنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کونسی ٹیم لے کر جاتی ہے۔

مزیدخبریں