محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کا ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے اہم اقدام

16 Mar, 2018 | 03:10 PM

Read more!

(عثمان علیم) ہیپاٹائٹس پھیلانے والے سورسز کی نشاندہی کیلئے سروے کرانے کا فیصلہ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے پنجاب بھر میں سروے کرایا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہیپاٹائٹس سروے کروانے کی فیصلہ کیا ہے، منصوبےکاپلاننگ کمیشن منظوری کیلئے صوبائی ترقیاتی بورڈکوارسال کر دیا گیا ہے،فنڈز کی منظوری کیلئے چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ جہانزیب خان کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں ہیپاٹائٹس پریویلنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، سروے پر پنجاب حکومت 13 کروڑ کے اخراجات کرے گی۔چیف ہیلتھ عابدرزاق ،ممبرہیلتھ ڈاکٹرشبانہ ،سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخارعلی نے خصوصی شرکت کی۔

واضح رہے کہ سروے کروانے کی خاص وجہ یہ ہے کہ ہیپاٹائٹس پھیلانے والی تمام چیزوں کی بروقت تشخیص کی جاسکے اور تمام وجوہات کی جانچ پڑتال کی جا سکے اور مکمل علاج کر کے ہیپاٹائٹس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

مزیدخبریں