(طاہر جمیل) عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم لے کر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے اپنے ہی مسائل میں پھنس گئے، گلی محلے کے مسائل ختم کرنے میں دشواریاں سامنے آئیں تو پنجاب بھر کے وائس چیئرمینز اپنی ہی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سانحہ رائیونڈ ایک اور غم دے گیا
بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے پر دوسرے روز بھی مال روڈ پر سراپا احتجاج ہیں، کہتے ہیں کہ اختیارات نہیں ملے، ووٹرز سے شرمندہ ہیں۔ جب ہاتھ ہی خالی ہوں گے تو عوامی مسائل کیسے حل کروائیں گے؟مال روڈ پر وائس چیئرمین اور کونسلرز کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نون لیگ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانےتو مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں میں شامل ہوجائیں گے۔
ٰخبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔ایم ڈی واسا نے سرفیس واٹر منصوبے کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا
دوسری جانب حکومتی ممبران نے وائس چیئرمینز سے مذاکرات کیے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مذاکرات کی ناکامی کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ نون کے خلاف بھر پور مہم چلانے کی دھمکی دے دی۔