اے ایس ایف کی 47 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ

16 Mar, 2018 | 01:07 PM

Read more!

(شاہ رخ ندیم) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کی 47 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل علی عباس حیدر نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حج ٹرمینل پر بنیادی سیکیورٹی کورس کی 47 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب ہوئی۔ تقریب میں ڈی جی علی عباس حیدر ، کمانڈنٹ اے ایس ایف لاہور بریگیڈئیر طاہر آزاد، سی ایس او ائیرپورٹ لیفنٹنٹ کرنل طارق نواز سمیت دیگر نے شرکت کی، کورس مکمل کرنے والے 387 کارپورل نے مارچ پاسٹ کیا۔ اعلی کارکردگی دکھانے والے کارپورلر کو میڈل جبکہ بہترین کمپنی کو ٹرافی بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈی جی علی عباس حیدر نے کہا کہ اے ایس ایف پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کی حفاظت بہتر ا نداز سے کر رہی ہیں، اے ایس ایف ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

تقریب کے اختتام پر ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے ترقی پانے والے 3 افسران کو بیج بھی لگائے گئے۔

مزیدخبریں