ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم میں بے ضابطگیاں، انکشاف درست نکلا

وزیراعلیٰ پنجاب اپنا روزگار سکیم میں بے ضابطگیاں، انکشاف درست نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عثمان علیم) خادم پنجاب اپنا روزگار سکیم میں بھی بے ضابطگیوں کا انکشاف درست نکلا۔محکمہ پی اینڈ ڈی نے نیب کی جانب سے مانگی جانیوالی تفصیلات کا جواب جمع کروا دیا۔ 

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔پنجاب حکومت کے ایک اور منصوبے میں کرپشن کا انکشاف

تفصیلات کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی نے نیب کو  تفصیلات  جمع کروا دی ہیں۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے منصوبے کا ریکارڈ طلب کرنے پر پنجاب حکومت مشکلات سے دو چار ہوگئی، پنجاب حکومت نے بغیر ٹینڈر 70 ہزار گاڑیوں کا ٹھیکہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کار کمپنی کو دیا۔

ٰخبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔۔رائیونڈ دھماکہ، حساس اداروں کو بڑی کامیابی مل گئی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اپنا روزگار سکیم کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوا، جس میں نیب کو کیا تفصیلات جمع کروائی جائیں، اس حوالے سے افسران نے سر جوڑ لیے ہیں۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ، محکمہ خزانہ سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت اور نیب کی جانب سے مانگی جانے والی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

 خبر  ضرور پڑھیں: نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پکڑی گئی

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنا روزگار سکیم کے تحت دی جانے والی گاڑیوں کا ٹھیکہ دیتے ہوئے ٹینڈر نہیں کیے گئے جو کہ پیپرا رولز کی خلاف ورزی ہے، منصوبے پر عملدرآمد کروانے کے لیے محکمہ خزانہ اور بنک آف پنجاب کے مابین معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت بنک آف پنجاب نے کار کمپنی سے معاہدہ کیا جبکہ نیب کی جانب سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے منصوبے کی مانگی جانے والی تفصیلات کا جواب بھی گزشتہ روز جمع کروا دیا ہے جس میں منصوبے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی میٹنگ کی تفصیلات، سٹیئرنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن،کار کمپنی اور بنک آف پنجاب کے مابین ہونے والا معاہدہ، ٹرانسپوٹ ڈیپارٹمنٹ کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھجوائی جانے والی سمری، نگوسیایشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن سمیت دیگر تفصیلات جمع کروائی گئی ہیں۔