انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزموں کو قابو کرنے کیلئے شکنجہ تیار

16 Mar, 2018 | 11:05 AM

Read more!

(شاہین عتیق) انسانی سمگلنگ میں ملوث 50 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری، سپیشل جج سنٹرل نے کاشف، سجاد و دیگر ملزموں کے وارنٹ جاری کئے، سپیشل جج سنٹرل نے ملزموں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ذرائع کے مطابق سپیشل سنٹرل لاہور نے انسانی سمگلنگ کا دھندہ کرنے والے پچاس انسانی سمگلروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوے ایف آئی اے سے ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لی، ملزمان سادہ لوح افراد کو یونان , مسقط , ترکی اور انگلینڈ نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دے کر لوٹ لیتے تھے۔

سپیشل جج سنٹرل نے حکم دیا کہ انسانی سمگلرز کو فوری گرفتار کر کے پیش کیا جائے،عدالت نےملزمان کے50 کیس داخل دفتر کر دیئے۔

مزیدخبریں