(ملک اشرف) ہائیکورٹ کا ٹیکسٹائل ملز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا، ہائیکورٹ نے ٹیکسٹائل ملز سے 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی.
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ نے ایف بی آر کونوٹس جاری کر دیا،5 اپریل کو جواب طلب کر لیا جبکہ جسٹس شمس محمود مرزا نے این آرٹیکسٹائل ملز کی درخواست پرسماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے.
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکسٹائل ملز پر غیر رجسٹرڈ کسٹمرز کو اشیا کی فروخت پر 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگایاگیا، سیلز ٹیکس لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے،ایف بی آر کا نہیں اور عدالت ملز سے 2 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایف بی آرسےجواب طلب کرلیا۔