سٹی42: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر الیون نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو با آسانی 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ آئرلینڈ کا 107 رنز کا ہدف پاکستان کرکٹ ٹیم نے 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ آئرش سائیڈ 20 اوورز میں 107 رنز بنا پائی تھی۔ پاکستان نے ابتدائی پانچ اوورز میں آئرلینْڈ کی آدھی ٹیم کو فارغ کر دیا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ
آئرلینڈ کے 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز محتاط رہا تاہم 23 رنز پر پہلی وکٹ صائم ایوب کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 17 رنز بنا کر کیچ ہوگئے۔
فخر زمان 5 اور عثمان خان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 57 رنز پر گری جب شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عماد وسیم بھی 4 رنز پر آسان کیچ دے بیٹھے۔ عباس آفریدی بھی 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے اور سب سے زیادہ دیر وکٹ پر رہنے والے بیٹر بابر اعظم نے آج ایک اور کیپٹنلی اننگ کھیلی۔ بابر پانچویں اوور میں ون ڈاؤن آئے، آخری اوور تک وکٹ پر رہے، 34 گیندیں کھیلیں اور 32 رنز بنائے۔ آج میچ میں شاہین آفریدی نے 13 قیمتی رنز بنائے۔ انہی کے چھکے سے پاکستان کی جیت ملی۔
گرین شرٹس نے 18.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 32 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ آئرلینڈ کے مک کارتھی 3 اور کارٹس کمفر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
آئرلینڈ کی اننگز
آئرلینڈ کی اننگز کا آغاز غیر متوقع ڈیزاسٹر سے ہوا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔
سساتویں اوور تک آئرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور چھ بیٹر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ساتویں وکٹ پر گیرتھ ڈیلانے اور ایڈئر نے 44 رنز کی شراکت کر کے ٹیم کا مجموعہ بڑھایا۔
آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانے 31، جوش لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایڈئیر نے 15 رنز بنائے۔۔
شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3 جبکہ محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں اور یہ ان کا موجودہ ورلڈکپ کا آخری میچ تھا۔