کرول جنگل میں آگ لگ گئی

16 Jun, 2024 | 10:24 PM

سٹی42: گجر پورہ کے علاقہ کرول جنگل میں درختوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ سے جنگل میں بہت سے درخت جل کر خاک ہو گئے۔

  ریسکیو ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ۔
ریسکیو  ون ون ٹو ٹو کے اہلکار وں نے 3 گھنٹوں کی امدادی کارروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔

آگ کی زد میں آ کر ایک درجن سے زائد درخت متاثر ہوئے۔۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزیدخبریں