آج شب اور عید کے روز گرم خشن موسم کے ساتھ  بارش کا بھی امکان

16 Jun, 2024 | 10:02 PM

روزینہ علی: آج شب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، کل عید کے روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا  تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

پیر کے روز   اسلام آباد   اور گر دو نواح میں موسم دن کے اوقات میں شدیدگرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے وقت  آندھی ،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے۔

خیبرپختونخوا   صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ۔تاہم شام/رات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، کرم ،اورکزئی ، خیبر ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں اور وزیرستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان  ہےْ۔ تاہم شام اور رات کے وقت  مری ،گلیات ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، میانوالی ، گجرات اور گوجرانوالہ میں آندھی چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم جنوبی اور وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔  

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم جنوبی اور  وسطی اضلاع میں بعد از دوپہر جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

شمیر اور  گلگت بلتستان میں عید کے روز مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ شام اور رات کے دوران  گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔


آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 

 سبی48، جہلم ، گوجرانولہ،ڈی آئی خان، جیکب آباد،بھکر، جوہر آباد میں اتوار کے روز ٹمپریچر بڑھ کر  47 ڈگری تک پہنچ گیا۔ اٹک ، بہاولنگر، نور پورتھل،حافظ آباد، لیہ، قصور، منڈی بہاولدین ، منگلا اور سرگودھا میں درجہ حرارت  46 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں