گھروں کی باقیات پر عسرت زدہ  فلسطینیوں کی نمازِ عید

16 Jun, 2024 | 09:07 PM

سٹی42:  فلسطین کے جنگ زدہ شہر خان یونس میں بمباریوں سے تباہ شد  گھروں کی باقیات پر عسرت زدہ  فلسطینیوں کی نمازِ عید کی تصاویر اتوار کے روز دنیا کے میڈیا اور سوشل ویب سائٹس پر دکھائی دیں۔ ان تصویروں کو دیکھ پر بہت سے لوگوں کی آنکھیں نم ہوئیں۔


اوپر تصویر میں غزہ کے قصبہ خان یونس میں مقیم فلسطینی ملبے کے ڈھیر پر نماز عید ادا کررہے ہیں—

  فلسطین کے علاقہ غزہ میں جونریز جنگ چھڑے 255 دن ہو چکے ہیں۔ اس جنگ کے دوران آج فلسطین کے عسرت زدہ مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کی نماز  باقی دنیا کے مسلمانوں کی طرح ادا کی اور نماز کے بعد مقدور بھر عید بھی منائی۔ لیکن خان یونس  اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں بہت سے مکینوں نے  عید کی نماز  گھروں کی باقیات پر ہی کپڑے بچھا کر پڑھی۔

 خان یونس میں نماز عید  کے بعد ایک فلسطینی نوجوان محمود عبد الجواد نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس عید پر قربانی کے جانور نہیں ہیں۔

گزشتہ روز یوم عرفات کے موقع پر بھی فلسطینیوں نے اپنے بلند عزم کا اظہار کیا اور تباہ حال گلیوں سے گزرتے بچوں نے باقی دنیا کے مسلمانوں کی طرح  تکبیریں  پڑھیں۔

یوم عرفات پر غزہ میں نقل مکانی کے مراکز میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں