ٹی 20ورلڈکپ؛ پاکستان کیخلاف آئرلینڈ کے3کھلاڑی آؤٹ

16 Jun, 2024 | 07:31 PM

ویب ڈیسک : آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36ویں میچ میں آئر لینڈ کی 8رنز پر3 وکٹیں گر گئیں۔

 آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے 30واں لارڈ ہل میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈکو بیٹنگ کی دعوت دیدی۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ 4 دن سے پچ کور تھی اس لیے اس میں نمی موجود ہے ، پچ میں نمی کی وجہ سے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے ،آج کا میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

 پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حارث روف ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین خان آفریدی ، عثمان خان شامل ہیں۔

 آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ کاکہناتھا کہ  آئرش ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا ،کوشش کریں گے غلطیاں نہ دھرائیں۔ان کاکہناتھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ۔

مزیدخبریں