ضلع کرم؛ بم دھماکے سمیت دو مختلف واقعات میں4 افراد جاں بحق

16 Jun, 2024 | 07:15 PM

ویب ڈیسک : ضلع کرم میں بم دھماکے سمیت دو مختلف واقعات میں4 افراد جانبحق پانچ زخمی ہوگئے اور عید کی تیاریاں غم میں تبدیل ہوگئیں ۔ 

 ضلع کرم میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ لوئر کرم کے علاقہ ساتین میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دوبھائیوں حبیب اور شیرین کو قتل کردیا۔ 

 دوسرا واقعہ سنٹرل کرم تیندو کے قریب کوڑم روڈ پر پیش آیا جہاں روڈ کنارے نصب آئی ڈی اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب سواریوں سے بھری گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے سے دوافراد سعید اللہ اور ذکریا موقع پرجانبحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے،  جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔دھماکے سے مسافر گاڑی بھی مکمل طور تباہ ہوگئی۔ 

 یہ دونوں واقعات ایسے وقت میں ہوئے جب علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے اچانک عسکریت پسندی کے واقعات رونما ہوئے اور کل علاقے کے عوام نے چالیس کلومٹر تک بدامنی کے خلاف امن مارچ کیا اور حکومت سے علاقے میں امن و امان کی بحالی اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 امن مارچ ضلع کرم کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے ملکر امن کے لئے آواز اٹھائی ۔ 

مزیدخبریں