حیدر علی : مری کے ایکسپریس وے ساملی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی۔
ملکہ کوہسار کے جنگلات کئی دنوں سے آگ کی زد میں ہیں۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین آلات نہ ہونے کے باوجود آگ بجھانے میں دن رات مشغول ہیں، آگ لگنے کے واقعات سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مری میں بھی شدید گرمی کی لہر موجود ہے ۔
آگ لگنے سے چرند و پرند جنگلی حیات کی زندگیاں خطرے میں۔ مختلف مقامات پر جنگل کی آگ سے قیمتی درخت خود رو پودے خاکستر ہو رہے ہیں ۔