ویب ڈیسک : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے تمام مسلمانوں کو حج کی مبارکباد دی گئی ۔
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمانوں کو حج کی بہت بہت مبارکباد ، کل پاکستان بھر میں عید الاضحی منائی جائے گی ۔ کل ہم تمام قونصل جنرل کے ساتھ گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔
گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے پریس کانفرنس کے دوران بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل گھر میں لگا کر دینگے۔ مرحلہ وار اس شہر میں رہنے والوں کو اس صوبے میں رہنے والوں کو یہ سہولت دے رہے ہیں، مفت سولر کو گھر میں بھی ہم خود لگا کر دینگے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو وعدا کیا اللہ تعالیٰ کی رضا سے پورا کیا ہے ، گورنر ہاؤس میں 100 اونٹ 100 بکروں اور بیلوں کی قربانی ہوگی ، 100 اونٹ 100 بکرے اور 10 بیل گورنر ہاؤس آچکے ہیں ۔ کل ہم حیدرآباد گئے وہاں حیدرآباد سانحہ میں جابحق ہونے والے لواحقین میں ایک امریکی نژاد دوست کے ساتھ چیک تقسیم کیئے ۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کل میں نے زخمی اونٹ کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ۔ جس شخص نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی اس کو 24 گھنٹے میں گرفتار کیا جائے، کیونکہ جو واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹی وہ واقعہ انسانیت کا قتل ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیئے ہمیں اقدامات اٹھانے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کل سے گورنر ہاؤس میں مستحقین میں گوشت بانٹا جائے گا۔ ہم نے آئی آتی کی مفت تعلیم فراہم کی اور کررہے ہیں ، بیل آف ہوپ لگائی مفت راشن ڈرائیو ہم نے تیار کی مفت راشن بانٹا جارہا ہے ۔