سٹی 42 : لاہورائیرپورٹ انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو عیدالاضحیٰ کے دوران دفعہ144نافذکرنے کی درخواست دے دی ۔
عیدالاضحیٰ پرصفائی یقینی بنانے کیلئےلاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کا ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ لاہور ایئرپورٹ آس پاس کی رہائشی کالونیوں اور سوسائٹیز میں گھرا ہوا ہے، آبادیاں ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کے اکٹھے ہونے کےمواقع فراہم کرتی ہیں۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے، پرندوں کی تعداد میں اضافہ قربانی کی باقیات کھلے آسمان تلے چھوڑے جانے سے ہوتا ہے۔ عید کے دوران پرندوں کی بڑھتی تعداد جہازوں سے ٹکراکرخطرےکاباعث بنتے ہیں ۔