آسٹریلیا : لوگوں نے مگرمچھ  کی دعوت  کرلی

16 Jun, 2024 | 04:07 PM

(ویب ڈیسک)  آسٹریلیا کے ایک گاؤں میں کتوں کو کھانے والے مگر مچھ نے مقامی لوگوں میں خوف پیدا کر دیا تھا جسے لوگوں نے مار کر دعوت کے طور پر پکا کر کھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  شمالی آسٹریلیا کے ایک گاؤں کے لوگوں نے کھارے پانی کے مگرمچھ کو روایتی تہوار کے دوران مار کر کھا لیا، اس مگرمچھ کی لمبائی 3.63 میٹر تھی۔ یہ مگرمچھ اس سال کے شروع میں آنے والے سیلاب کے بعد قریبی موجود دریائے بائنس میں چلا گیا تھا، مبینہ طور پر اس مگرمچھ نے مقامی لوگوں کے متعدد کتوں کو بھی مار کر کھا لیا تھا۔

 اس مگرمچھ کی وجہ سے بچوں اور بڑے سمیت سب ہی لوگ خوف میں مبتلا تھے جس کے بعد مقامی لوگوں، بزرگوں اور زمینداروں سے بات کرنے کے بعد پولس نے مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔   مگرمچھ کو مارنے کے بعد اسے قریبی علاقے میں لے جایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر روایتی انداز میں اسے ایک دعوت کے لیے پکایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس مگرمچھ کا سوپ اور بار بی کیو بھی بنایا گیا جبکہ کچھ گوشت کو کیلے کے پتوں میں لپیٹ کر زیر زمین بھی پکایا گیا، اس دعوت میں کئی لوگوں نے پیٹ بھر کر کھانے کھائے۔

مزیدخبریں