پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ

16 Jun, 2024 | 03:40 PM

بابر شہزاد تُرک : اسلام آباد میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے ۔ 

اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی کے ماحولیاتی نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک 45 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ 

پاکستان میں اب تک 176 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاکستان میں اب تک 4 بچے پولیو وائرس سے معذور اور ایک جاں بحق ہو چکا ہے ۔ 

مزیدخبریں