ننھے بچوں کو عید کا تحفہ، لاہور چڑیا گھر کھول دیا گیا

16 Jun, 2024 | 03:00 PM

کومل اسلم : ننھے بچوں کی سنی گئی ، ڈی جی وائلڈ لائف کی کاوشوں سے لاہور چڑیا گھر عید الاضحی پر کھول دیا جائے گا،  ننھے پھول لاہور چڑیا گھر میں نئے جانوروں اور نئے چڑیا گھر کی سیر کرسکیں گے۔ 

ڈی جی وائلڈ لائف نے بچوں کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے، لاہور چڑیا گھر کو عید پر عوام الناس اور بچوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

 ڈی جی وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ لاہور چڑیا گھر کو محدود سہولتوں اور مختص پوائنٹس تک کھولا جا رہا ہے. عوام الناس نئے پرندے، جانور، شیر اور ٹائیگد کو دیکھ سکیں گے. لاہور چڑیا گھر کے تعمیراتی کام کا کنٹریکٹ دو سال کا ہے. صرف چھ ماہ میں اس کو 80 فی صد مکمل کیا گیا ہے.

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کی کاوشوں کی بدولت عید پر لاہور چڑیا گھر کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے .

مزیدخبریں