بادامی باغ : سسر نےگھریلو ناچاقی پر بہو کو قتل کر دیا،ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

16 Jun, 2024 | 02:47 PM

(عابد چودھری)بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے چھری کے وارکر کے بہو کو قتل کر دیا،پولیس نےملزم  کوگرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔
 پولیس کے مطابق بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر سسر نے بہو کو قتل کر دیا۔اشتیاق کا اپنی بہو بینش کے ساتھ گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس دوران ملزم نے طیش میں آکر چھری کے وار کر کے بہو کا گلا کاٹ دیا،بینش زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر دم توڑ گئی۔

پولیس نے ملزم اشتیاق کو گرفتار کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا  مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں