(بسام سلطان)گرینڈ صفائی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام انتظامات مکمل،291 سروس ڈلیوری کیمپس فعال کر دیئے گئے۔
صفائی کےانتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او بابر صاحب دین نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور چوکوں چوراہوں اور شہریوں میں ماحول دوست ویسٹ بیگز تقسیم کئے،عید قربان کے موقع پر لاہور میں 14 لاکھ ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر سی ای او نےچلچلاتی دھوپ اور سخت گرمی میں کام کرنے والے ورکرز کو شاباش دی، عیدی بھی تقسیم کی۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے شہر بھر میں 30 ماڈل کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔291 سروس ڈلیوری کیمپس فعال کر دیئے گئے،105عارضی کلیکشن پوائینٹس جبکہ 05 ڈمپنگ سائیٹس فعال کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر افسران سمیت 15ہزار سینٹری ورکرز ،ڈرائیورز اورسپورٹ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،چھپ کر نہر میں آلائشیں پھیکنے والوں کی ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی۔