عید الاضحی کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل

16 Jun, 2024 | 11:16 AM

(عابد چوہدری)لاہور پولیس کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔

  پنجاب کے شہر لاہور میں نماز ِعید کی سیکیورٹی کے لیے 06 ایس پیز، 22 ایس ڈی پی اوز، 83 ایس ایچ اوز، 480 اپر سبارڈنیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس حوالے سے  سی سی پی او لاہور  بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ  لاہور پولیس مساجد، امام بارگاہوں اور نمازِعیدکے اجتماعات کی حفاظت کیلئے پر عزم ہے، نمازِعیدکے اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔    نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے مساجد اور عید گاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں گئے،قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

 سی سی پی او نے حکم دیا کہ عید ِقرباں کے پیش ِ نظرشہر بھر میں سرچ،سویپ اینڈ کومبگ آپریشنز اور موثرسنیپ چیکنگ عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عید ِقرباں کے موقع پرپبلک پارکس اوردیگرتفریحی مقامات پرشہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

 بلال صدیق کمیانہ کا ہدایت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ  ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ ٹیمیں عبادت گاہوں، حساس اور اہم مقامات کے اطراف مسلسل پٹرولنگ کریں،شہر کے داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے۔

 سی سی پی او لاہور  نے  عید ِقرباں کے موقع پر سڑکوں، چوراہوں اور شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی بھی  ہدایت دے دی۔
 

مزیدخبریں