لاہور میں گرمی کی شدت کتنی رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

16 Jun, 2024 | 09:08 AM

(افشاں رضوان) لاہور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا  تاہم  گلگت بلتستان،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرا رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے،زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔  5کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور6ویں نمبرپرآگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح80ریکارڈکی گئی، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح92ریکارڈ جبکہ ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح84ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجۂ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ دن میں گرمی کی شدت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا سکتی ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں 15سے17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔  گزشتہ روز سبی 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا۔

دوسری جانب   وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان  ہے، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک/جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم شام/رات میں دیر، سوات، کرم، کوہستان، مانسہرہ اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش  ہو سکتی ہے۔

  محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

مزیدخبریں