13 سالہ لڑکی سے شاد ی کرنے والا 72 سالہ دولہا گرفتار

16 Jun, 2024 | 08:33 AM

(ویب ڈیسک) چارسدہ میں پولیس  نے 13 سالہ لڑکی سے 72 سالہ شخص کی شادی ناکام بناتے ہوئےدولہا، گاڑی ڈرائیور اور نکاح  خواں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق 72 سالہ حبیب اللہ کی شادی 13 سالہ لڑکی سے شادی کی تقریب میں پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عروسی لباس میں ملبوس دلہن کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ضعیف دولہا، گاڑی کے ڈرائیور اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے دولہا اور دلہن کے والد کے خلاف چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا،پولیس کارروائی کے دوران دلہن کا والد فرار ہوگیا، جس کے بعد بچی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے والد نے شادی کے عوض 5 لاکھ روپے لیے تھے۔ 

مزیدخبریں