ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ؛ انگلینڈ نے  10 اوورز کے میچ میں نمیبیا کو  41 رنز سے ہرا دیا

16 Jun, 2024 | 02:20 AM

سٹی42: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے 10 اوورز کے دلچسپ میچ میں  دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے نمیبیا کو 41 رنز سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

انگلینڈ نے 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیے تاہم  ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نمیبیا کو 126 رنز کا ہدف ملا۔

انگلینڈ کے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں پر 84 رنز بنا سکی۔

مائیکل وین 33، نکولس ڈیون 18 اور ڈیوڈ ویزا نے 24 رنز اسکور کیے۔انگلش ٹیم کی جانب سے آرچر اور جارڈن نے ایک ایک وکٹ لی۔

یوں انگلینڈ نے 41 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کی امید برقرار رکھی۔

گروپ بی سے آسٹریلیا پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، انگلش ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے کینگروز کے ہاتھوں اسکاٹ لینڈ کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔

گروپ بی میں آسٹریلیا 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 5،5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انگلش ٹیم کے گروپ میچز ختم ہوگئے جبکہ اسکاٹ لینڈ  اور  آسٹریلیا کا آخری گروپ میچ  آج ہو گا۔

انگلینڈ کی اننگز

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 122 رنز بنا لئے۔ نمیبیا کو جیتنے کے لئے  60 گیندوں سے  123 رنز بنانے کا پہاڑ جیسا ہدف مل گیا۔ جو  ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت مزید بڑھ کر  126 ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز کے ملک اینٹیگا اینڈ باربوڈا  کے  دارالحکومت سینٹ جونز سے  15 کلومیٹر دوری پر واقع قصبہ نارتھ ساؤنڈ کے سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں ہونے والے اس اہم میچ میں بارش کے سبب دونوں ٹیموں کے لئے بیس بیس اوور کراے کا وقت باقی نہ رہا تو میچ  کے منتظمین نے کھیل کا دورانیہ مختصر کر کر گیارہ گیارہ اوور کر دیا۔  لیکن انگلش ٹیم کی اننگز میں پھر بارش کی وجہ سے میچ رکا، بعد میں میچ کا دورانیہ مزید مختصر کر کے اسے  10 اوورز کا کر دیا گیا۔

انگلینڈ کے  ہیری بروک نے  47، جونی بیرسٹو نے  31 اور فل سالٹ  نے  11 رنز بنائے۔ معین علی نے  16 اور لیام لیونگ سٹون نے  11  رنز کا اضافہ کیا۔ 

میچ کی ابتدا میں انگلینڈ اس وقت مشکل سے دوچار ہو گیا جب دوسرےاوور میں اوپنر  جوز بٹلر  2 رنز کے مجموعی سکور پر کوئی رن بنائے بغیر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے اوپنر  فِل سالٹ  اور  ون ڈاؤن جونی بیرسٹو نے اچھے سٹروکس کھیل کر انگلینڈ کو ابتدائی مشکل سے نکالا لیکن سالٹ دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر  وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے  8 گیندوں سے  11 رنز بنائے۔

  اوپنرز کے جلد جانے کے بعد جونی بیرسٹو نے ہیری بروک کے ساتھ مل کر برٹش ٹیم کو کولیپس سے بچایا اور مجموعہ تیزی سے بڑھاتے ہوئے  7  اوورز میں 69 رنز بنا لئے۔ جونی بیرسٹو 8 ویں اوور کی پہلی گیند پر  برنارڈ شولٹز کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے  18 گیندوں سے  31  رنز بنائے۔ معین علی اور لیونگ سٹون نے مل کر انگلینڈ کا رن ریٹ مزید بڑھایا۔  دونوں کی وکٹیں دوسیں اوور کی  دوسری اور چھٹی بال پر گریں۔ 

 نمیبیا کی  باؤلنگ

 نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپلمین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس

آج کے میچ کا ٹاسس نمیبیا کے کیپٹن نے جیتا تھا، انہوں نے بیٹنگ کی دعوت انگلینڈ کو دے دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

گروپ بی مین نمیبیا  اورانگلینڈ اس میچ سے پہلے تین تین میچ کھیل کر ایک ایک میچ جیتے ہیں لیکن انگلینڈ پوائنٹس ٹیبل پر اوپر ہے کیونکہ ان کا ایک میچ منسوخ ہونے کے سبب انہین ایک پوائنٹ ملنے سے پوائنٹس  3 ہو گئے۔  انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ نمیبیا سے بہت بہتر ہے تاہم آج کا میچ جیت کر بھی وہ سپر ایٹ راؤنڈ سے باہر رہے گا کیونکہ آسٹریلیا ور افغانستان اپنے تین تین میچ جیت کر پہلے ہی سپر ایٹ راؤنڈ میں جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں