مئی کی  فیول پرائس ایڈجسٹمٹ، تین روپے اکتالیس پیسے فی یونٹ اضافی قیمت کا مطالبہ 

16 Jun, 2024 | 12:31 AM

اویس کیانی: نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے  لئے نئی درخواست مل گئی جس میں مئی کے مہینے کے لئے بجلی 3 روپے41 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

 سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست  دی ہے۔  یہ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔ نیپرا کی جانب سےدرخواست پر 28 جون کو سماعت ہوگی۔ ماہ مئی کے دوران  12ارب 26کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیداہوئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔

مزیدخبریں