دوران پرواز جہاز کی ونڈ اسکرین سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ زخمی، ویڈیو وائرل

16 Jun, 2023 | 09:48 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ایکواڈور میں پرواز کے دوران ایک بڑا پرندہ جہاز کی ونڈ اسکرین سے ٹکرا کر اندر گھس گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ایکواڈور میں پیش آیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندہ مردہ حالت میں ہے جبکہ پائلٹ کے جسم پر بہت سارا خون لگا ہوا ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ یہ خود پرندے کا ہے یا پائلٹ اس واقعے میں زخمی ہوا کیونکہ جہاز کی ونڈ اسکرین بہت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ دوسری جانب بڑا پرندہ کچھ دیر تک زخمی حالت میں رہنے کے بعد مر گیا۔

طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا جبکہ پائلٹ کی شناخت ایریل ویلینٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس سب کے دوران پائلٹ کی مہارت اور سکون دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں