یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کا واقعہ، ورثا بے یارو مدد گار

16 Jun, 2023 | 08:36 PM

سٹی 42: یونان کشی حادثہ میں جاں بحق  میں زیادہ  کا تعلق کوٹلی سے ہے ۔

 کوٹلی بنڈلی کے ایک خاندان کے 12 افراد حادثہ کے بعد لاپتہ ہوگئے ۔ذرائع  کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار کشتی میں دو درجن افراد کا  تعلق کوٹلی سے ہے ۔حکومت کے جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ورثا بے یارو مدد گار ہی نظر آئے ۔ ،لاپتہ افراد کی عمریں 18 سال سے 35 سال کے درمیان  ہیں۔کوٹلی کے نوجوانوں کو غیر قانونی طریقہ سے یورپ بھیجنے والے ایجنٹ کا تعلق بھی  کوٹلی ڈنہ سےہی  بتایا جا رہا ہے۔یونان حادثہ کے بعد سول سوسائٹی کا حکومت مخالف احتجاجی مظاہرہ شروع ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور غیر قانونی ایجنٹوں کو گرفتا ر کرے۔ 

مانانوالہ ڈوبنے والے تارکین وطن میں 10 کا تعلق  مانانوالہ کے مضافاتی گاؤں سے ہے جبکہ مانانوالہ کشتی حادثے میں مرنے والوں میں 5 افراد کا تعلق گاؤں نعرے سے ہے ۔مانانوالہ کشتی حادثے میں مرنے والے باقی افراد کا تعلق 537 چک سے بتایا جا رہا ہے اور مانانوالہ مرنے والوں میں چک نعرہ کے رہائشی عثمان نزیر اور اعجاز کی شناخت ہو گئی ہے ۔ مانانوالہ تارکین وطن لیبیا سے بزریعہ کشتی اٹلی جا رہے تھے۔ 

مزیدخبریں