روس کو چاول کی برآمدات میں اہم پیش رفت

16 Jun, 2023 | 07:58 PM

ویب ڈیسک : پاکستان سے روس کو چاول کی برآمدات میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پلانٹ پروڈکشن روس کو چاول برآمد کرنے کیلئے مزید 15 کارخانوں کومنظور کروانے میں کامیاب ہو گیا،روس کی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری اینڈ فائٹوسینٹری سرویلنس نے مزید 15 پاکستانی رائس ملز کو چاول برآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔

 روس نے چند سال پہلے چاول میں کیڑے مار ادویات اور کیڑوں کی وجہ سے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی تھی،2021 میں کوالٹی کے معیار پر پورا اترنے والی صرف 4 رائس ملوں کو پاکستان سے روس کو چاول برآمد کرنے کی اجازت تھی،وزارت کی کوششوں سے اب پاکستان سے چاول کے 19 کارخانے روسی فیڈریشن کو چاول برآمد کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں