ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلیجنس کی کاروائی، 303 ملین مالیت کی اسمگل  شدہ سگریٹ برآمد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ شاہ: کسٹمز انٹیلیجنس نے سگریٹ اسمگلروں کے خلاف کریک  ڈاوٴن مزید تیز کردیا۔

 کسٹمز  انٹیلیجنس نے ملک گیر کاروائیوں کے دوران 303 ملین مالیت کی اسمگل  شدہ سگریٹ قبضہ میں لے لی۔ صوبہ سندھ میں مختلف آٹھ مقامات پر کاروائیاں کرکے اعلیٰ براند کی سگریٹ ضبط کرلی۔قبضہ میں لی جانے والی اعلیٰ برانڈ کی سگریٹ کی مالیت 69.7ملین ہے۔ 

بلوچستان میں کاروائی کے دوران 114.2 ملین کی غیر ملکی سیگریٹ ضبط کی گئی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں انٹلیجنس معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے 75.3 ملین کی سیگریٹ ضبط کی گئی۔ کے پی کے میں کسٹمز انٹلیجنس  نے کاروائی کرتے ہوئے 43.9 ملین کی سیگریٹ پکڑی۔ 

دس دنوں میں ملک بھر سے پکڑی جانے والی 8کروڑ چودہ لاکھ نوہزار 700 سیگریٹس ضبط کی گئی۔  

ڈی جی کسٹمز انٹلیجنس فیض احمد چدھر کا کہنا ہے کہ  موجودہ مالی سال میں کسٹمز انٹلیجنس نے 1324 ملین کی سگریٹ ضبط کی گئی ، سمگل شدہ سگریٹ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر طریقہ سے کوششیں کر رہی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer