(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ہائیبرڈ ماڈل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ" خوشی ہے کہ ہائیبرڈ ماڈل کو حل سمجھا گیااور ایشیا کرکٹ کونسل نے ہماری تجویز مان لی۔"
تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی پریس کانفرنس ہوئی ، جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہائیبرڈ ماڈل کو ایک حل سمجھا گیا اور ایشیا کپ ہونے جارہا ہے،ایشین کرکٹ کونسل نے کل ہماری تجویز مان لی۔
نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ گزشتہ نومبر میں اے سی سی نے خود اعلان کردیا کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا،جب میں بورڈ میں آیا تو ایشین کرکٹ کونسل کو دوبارہ سے بات چیت کے فورم پر لانا مشکل تھا،سال بعد پاکستان میں ملٹی نیشن ٹورنامنٹ پاکستان میں ہونے جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی 2015 میں زمبابوے کو ٹیم کو بلانے سے یہ سفر شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون اور پھر سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان آئیں،اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہم کامیاب ہوئے ہیں ،ہم پانچ میچ مانگ رہے تھے اور شروع میں دو میچ دینے کی بات کررہے تھے،پانچویں میچ کے لیے بات جاری ہے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کو پانچواں میچ مل جائے،پاکستان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا تنہا میزبان ہے ،سری لنکا میں بھی میزبان پاکستان ہی ہے،بھارت کی ٹیم 15 سال سے پاکستان نہیں آرہی تو یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہناتھا کہ یو اے ای میں شدید گرمی کے باعث میچز سری لنکا میں کروانے پڑے ہیں،یو اے ای بورڈ حکام خود ایشین کرکٹ کونسل میں گئے مگر ان کی بھی بات نہیں مانی گئی،انڈیا اور پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی اور بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے،یہ فیصلہ دونوں ممالک کی حکومتیں کرتی ہیں ,ہ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے کے حوالے سے حکومتی سطح پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ "ہمیں جو حکومت کہے گی ہم وہ کریں گے ,مجھے کرکٹ میں 2014 کا آئین بحال کرنے کا ٹاسک دے کر لایا گیا ۔