در نایاب : ایل ڈی اے افسر پر دفتر میں گھس کر تشدد کرنےکا واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایل ڈی اے افسر پر تشدد کرنےکا مقدمہ سٹیٹ افسر ہائوسنگ سیون شفاقت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ مظہر اقبال نول ایڈووکیٹ اور نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز ایل ڈی اے سٹیٹ افسر کو ان کے دفتر میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے نوٹس کے بعد اندراج مقدمہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔
ایل ڈی اے افسر پر دفتر میں گھس کر تشدد ، مقدمہ درج
16 Jun, 2023 | 06:10 PM