سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے  

16 Jun, 2023 | 06:00 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے، گھر والوں نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ان کے لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کروا دی۔ 

 سابق پرنسپل سکریٹری اعظم خان لا پتہ ہو گئے، اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی گئی۔ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔

 درخواست کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے  سے قانونی کارروائی عمل میں لائے گی،درخواست دہندہ متعلقہ تھانہ سے رابطہ کرے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔اعظم خان کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی بھی اطلاع ہوتو پکار 15 پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں