سٹی 42: عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 1965 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا .
صرافہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بھی سونے کی قیمت پر اثرات دیکھے گئے ،ایک تولہ سونا 2700 روپے مہنگا ہوگیا ۔ایک تولہ سونا بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ۔دس گرام سونا 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 530 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی 100روپے اضافے سے 2650روپے پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کے گزشتہ روز ایک تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا ۔