مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے سابق وزیر انصرمجیدنیازی اور بھکر سے سابق ایم پی اےعامر عنایت شاہانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے راستے جدا کرلیے۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت درجنوں پارٹی رہنما عمران خان اور پارٹی سے راہیں جدا کر چکے ہیں۔