ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ درج

 ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: امریکی میوزک تنظیم ‘نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن ( این ایم پی اے) کی جانب سے ٹوئٹر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا، مقدمہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔

نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ کمپنی نے ہر ایک کو یہ اجازت دے رکھی ہے کہ پلیٹ فارم پر کوئی بھی میوزک اپلوڈ کرسکے۔ اس طرح میوزک بنانے والے فنکاروں کے کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

این ایم پی اے کی طرف سے امریکا کی وفاقی عدالت میں ٹوئٹر کے خلاف یہ مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ پبلشر نے دعویٰ کیا ہے کہ پلیٹ فارم نے تقریباً 1 ہزار 700 گانوں پر مشتمل کاپی رائٹ کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔

مقدمے میں پبلشر کے سی ای او ڈیوڈ اسرائیلائٹ نے ٹوئٹر پر الزام لگایا کہ ٹوئٹر کے اس غیر قانونی طرزِ عمل کی وجہ سے گانے لکھنے والوں کو کافی حد تک نقصان پہنچ رہا ہے۔ پبلشر نے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے مسائل بڑھ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ نیشنل میوزک پبلشر ایسوسی ایشن، 17 میوزک پبلشرز پر مشتمل ایک تنظیم ہے۔ اس تنظیم میں یونیورسل میوزک پبلشنگ گروپ، وارنر چیپل میوزک اور سونی میوزک پبلشنگ جیسے بڑی پبلشرز شامل ہیں۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ یہ تنظیم ماضی میں بھی دیگر کمپنیوں کے خلاف اسی طرح کی قانونی کارروائی کرچکی ہے۔ یہ کارروائیاں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، پلیوٹون، روبلوکس اور دیگر کے خلاف کی گئی تھیں۔