مانیٹرنگ ڈیسک: حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری فنانس کوکہا ہے سرکاری ملازمین کو 23 جون کو تنخواہیں دیں، اسحاق ڈار نے کہا کہ عید الاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔