ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

16 Jun, 2023 | 11:14 AM

درنایاب: ایل ڈی اے دفتر میں ہنگامہ آرائی، و عملے پر تشدد کا معاملہ، ایل ڈی اے دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

ایل ڈی اے مراسلے کے مطابق پبلک ڈیلنگ کیلئے آنیوالے افراد ون ونڈوسیل پر رابطہ کریں گے،متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے فوکل پرسن و ڈائریکٹر، شکایات کے ازالے کیلئے دن 11 سے 12 بجے کے دوران ون ونڈو سیل پر موجود رہیں گے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شہری کو متعلقہ ڈائریکٹوریٹ پر وزٹ کرنا ہو گا تو ڈائریکٹر ون ونڈو سیل خصوصی پاس جاری کرے گا۔ مراسلہ میں ایل ڈی اے حکام کی جانب سے چیف سکیورٹی آفیسر و دیگر ونگز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنیوالے واقعہ میں وکلاء سمیت چند افراد نے ایل ڈی اے دفتر پر دھاوا بولا اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
 

مزیدخبریں