ناز ٹاؤن میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

16 Jun, 2023 | 08:33 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: کاہنہ کے علاقے ناز ٹاؤن میں 6سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا، بچے کی لاش ملنے پر والدین غم سے نڈھال ہوگئے، اہل علاقہ بھی سوگوار ہیں۔

چھ سالہ فیضان گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور کھلے مین ہول میں جا گرا، گھر والے بچے کو ڈھونڈتے رہے, کچھ دیر بعد گٹر سے لاش ملی, والدین اپنے لخت جگر کی لاش دیکھ کر غم سے نڈھا ل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بچے کے لواحقین قصور سے تعلق رکھتے ہیں جو میت کو لے کر چلے گئے، اگر والدین کی جانب سے کوئی درخواست آئی تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے بچے کی موت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ کو کھلے مین ہولز سے متعلق بار بار آگاہ کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور آج ایک ماں کی گود اجڑ گئی۔
 

 

مزیدخبریں