کوٹ لکھپت، پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ،ملزم گرفتار

16 Jun, 2022 | 11:10 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)کوٹ لکھپت میں پولیس اہلکار پر جان لیوا حملہ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس اہلکار اسلم تھانہ فیکٹری ایریا ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ اس دوران 3 نامعلوم افراد نے باوردی اہلکار اسلم پر فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ سے اہلکار مجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کوٹ لکھپت پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی، ایک ملزم گرفتار کرلیا جبکہ اسکے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔ملزم کی شناخت صدام عرف گھنڈی کے نام سے ہوئی ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزیدخبریں