(شاہد ندیم سپرا)اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت کے وقوعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اچھرہ سب ڈویژن کی حدود میں اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہو گئی تھی جس پر نیپرا نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات کے دوران لیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کر کے جواب داخل کروانے کا وقت دیا گیا لیکن لیسکو بڑے سانحے کا جواب نہ دے سکی جس کی وجہ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسی طرح متاثرین کو 35 لاکھ روپے کی ادائیگی کیساتھ ساتھ ایک فرد کو نوکری دینے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
اچھرہ بازار میں ٹرانسفارمر گرنے سے خاتون کی ہلاکت کے وقوعہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں، نیپرا نے لیسکو کو ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔چند ماہ قبل لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی اچھرہ سب ڈویژن کی حدود میں اچھرہ بازار میں ۔#منی_گالہ_کا_لعنتی_رشوت_خور pic.twitter.com/tZZDEW1COU
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 16, 2022